سمانتھا رتھ پرابھو کے والد جوزف پرابھو چل بسے

Published: 30-11-2024

Cinque Terre

جنوبی بھارت کی تیلگو اور تامل فلموں کی اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو کے والد جوزف پرابھو چل بسے۔ اس موقع پر غمزدہ سمانتھا رتھ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر سوگوار پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا: ہمارے دوبارہ ملنے تک، ڈیڈ۔ ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ۔ ہارٹ ایموجی۔یاد رہے کہ 37 سالہ سمانتھا پرابھو کے والد جوزف ایک تیلگو اینگلو انڈین تھے اور انھوں نے اپنی بیٹی کی بہترین پرورش میں اہم کردار ادا کیا۔ سمانتھ کے والد کی موت پر ان کے پرستاروں اور دوستوں نے ان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اشتہارات