شاہ رخ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بھارتی سیلیبریٹی قرار

Published: 30-11-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بھارتی سیلیبریٹی قرار دیا گیا ہے۔بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے 24-2023 میں 92 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے بھارت کے سب سے بڑے سیلیبریٹی ٹیکس دہندہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔فورچون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ کے بعد فہرست میں تامل اداکار تھلاپتی وجے شامل ہیں، جنہوں نے 80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔جبکہ سلمان خان 75 کروڑ، امیتابھ بچن 71 کروڑ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے نمایاں رہے۔خواتین میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور ہیں، جنھوں نے 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

اشتہارات