فیصل آباد، نوبیاہتا دلہن ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے جاں بحق

Published: 03-12-2024

Cinque Terre

فیصل آباد میں نوبیاہتا دلہن ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول سے گولی چلنے کے نیتجے میں جاں بحق ہوگئی۔پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ میں جان سے جانے والی 18 سالہ فاطمہ کی تین روز قبل شادی ہوئی تھی، والد کی درخواست پر رپورٹ درج کرکے لاش ورثا کے سپرد کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 233 گب میں اس وقت پیش آیا جب لڑکی اپنے سسرال میں موجود تھی اور اپنے موبائل فون پر ٹک ٹاک بنا رہی تھی۔اس دوران کمرے میں موجود پستول کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے کے نیتجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ وقوعہ کے وقت فاطمہ کی والدہ اور بہن بھی اس کے ساتھ کمرے میں موجود تھیں۔فاطمہ کی موت سے شادی والا گھر غم میں ڈوب گیا جبکہ پولیس نے فاطمہ کے والد کی درخواست پر رپورٹ درج کے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

اشتہارات