Published: 03-12-2024
حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک، کچھ لاپتا ہوچکے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق حماس کا بیان سامنے آیا ہے۔حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کے لیے کھو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو یرغمالیوں کے لیے جو کچھ کرنا ہے کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔