Published: 03-12-2024
بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن کی جانب سے شادی شدہ مردوں کو دیا گیا یہ مشورہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ابھیشیک نے فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈ شو 2024 میں فلموں میں اپنی حالیہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے دلچسپ باتی کی۔ گفتگو کے دوران بیویوں سے متعلق سوال کے جواب میں ابھیشیک بچن نے مردوں کو مشورہ دیا کہ جیسا آپکی بیوی کہتی ہیں ویسا کریں۔واضح رہے کہ انکی اہلیہ ایشوریا رائے اور انکے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ ایشوریا رائے اور ابھیشک کے درمیان طلاق کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب وہ امیر ترین بھارتی صعنتکار اور ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں الگ الگ نظر آئے۔