’کولاوری ڈی‘ اب بھی پریشان کرتا ہے، دھنوش

Published: 03-12-2024

Cinque Terre

جنوبی بھارت کی تامل فلموں کے شہرت یافتہ اداکار وینکٹیش پرابھو کستوری راجہ المعروف دھنوش کا کہنا ہے کہ مشہور گیت ’وائے دس کولاوری ڈی‘ انہیں اب بھی پریشان کرتا ہے۔انہوں نے یہ بات  حال ہی میں اس وقت کہی جب ان سے اس گانے کی تیاری کے پیچھے جو کہانی تھی وہ بتانے اور اسے گانے کو کہا گیا۔ جس پر 41 سالہ دھنوش پہلے تو حیران ہوئے اور پھر ہنستے ہوئے کہا کہ اب تو انہیں اسکے بول بھی یاد نہیں ہیں۔واضح رہے کہ 12 برس قبل فلم 3 کا گانا وائے دس کولاوری ڈی (دا سوپ آف لوو) وائرل ہوا، لیکن دھنوش سے اب بھی اسکے بارے میں مسلسل پوچھا جاتا ہے۔ ایک بھارتی میڈیا ادارے کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹ کے موقع پر دھنوش سے جب اسے گانے اور اسکے بارے میں پوچھا گیا تو تامل سپر اسٹار نے کہا کہ یہ اب بھی انہیں پریشان کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گانا رات گئے تیار کیا گیا تھا اور دوسری صبح ہم لوگ سب کچھ بھول گئے۔ ہمیں ایک آئیکون کمپیوٹر اسکرین پر ملا جو ’کولاوری ڈی‘ کے نام سے تھا، جب ہم نے اسے کھولا تو اس نے ہمیں متاثر کیا تو اس طرح ہم نے اسے بنایا۔

اشتہارات