ماہ نومبر 2024 ء میں 5762 افراد کو ریسکیواور ہسپتال شفٹ کیا‘ ڈاکٹر میاں اشفاق

Published: 03-12-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122جھنگ نے گزشتہ ماہ  نومبر 2024 میں 5762 افراد کو ریسکیواور ہسپتال شفٹ کیا‘ڈاکٹر میاں اشفاق جھنگ ڈویژنل ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر میاں اشفاق نے گزشتہ ماہ کی کارگردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ہر ایمر جنسی میں عوام الناس کی خدمت کی ہے جذ بہ خدمت سے سرشار ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے اور شہریوں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پر ہیز کریں تا کہ شہریوں کو بروقت طبی سہولیات پہنچائی جاسکیں اور یہ بھی بتایا کہ ریسکیو 1122 کوگزشتہ ماہ میں 17811 کالز موصول ہوئیں جن میں  ایمر جنسی6042رونگ 13, معلوماتی 2047جبکہ 9709دیگر کا لیں تھیں۔ ریسکیو 1122 نے جن6042ایمر جنسی کالر پر ریسپونڈ کیا ان میں 838روڈایکسیڈنٹ، 4755میڈیکل ایمرجنسی 3458ابتدائی طبی امداد مہیا کی۔ 30آگ لگنے کے واقعات 101کرائم کالز،ڈوبنے کاواقعہ01 317متفرق واقعات شامل تھے۔، ریسکیو 1122 کو روزانہ ایمر جنسی کالر کی ایوریج 201.40 کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 8.86 منٹس رہی 5762 لوگوں کو ریسکیو اور ہسپتال شفٹ کیا گیااور 84 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے۔
 

اشتہارات