Published: 03-12-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا فوری حل۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقادایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت،اسسٹنٹ کمشنر جھنگ، ریونیو افسران و سٹاف کی شرکت ریونیو عوامی خدمت سروسز میں درستگی ریکارڈ،فرد کا اجرا،انتقالات کا اجرا،رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ،معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو سماعت کیا گیا۔شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران و سٹاف کو ہدایات جاری۔ریونیو سے متعلقہ عوام الناس کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے۔