Published: 04-12-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ”سنپال چوک“ کے قریب کار سوار مشکوک افراد کو ناکے پہ روکا گیاگرفتاری کے خوف سے گھبرا کر مشکوک ملزمان پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فصلوں میں چھپ گئے۔ساتھی ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے زد میں آ کر دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ہلاک ملزمان کی شناخت ناصر ولد احمد علی اور فیاض ولد احمد علی اقوام کاٹھیا سکنہ ہڑپہ ساہیوال کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی اور رابری سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے۔بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے نواحی علاقوں میں ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ فیصل رزاق کاہلوں کو شاباش، متحرک رہنے کی ہدایت شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، امن دشمنوں کے خلاف کامیابی پولیس کی محنت اور جرت مندی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی