Published: 04-12-2024
جھنگ (چوھدری بلال خان بیوروچیف)مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے ناظم نشرواشاعت سیاسی وسماجی رہنما چوہدری حافظ محمدآصف جٹ نے اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہازندگی ایسے گزاریں کے موت آجائے توپھر بھی ہمیں اطمینان ہوں کہ ہم نے زندگی قرآن وحدیث اور حسن خلق خدمت خلق میں گزاری ہے۔ موت سب سے بری چیز نہیں ہے۔سب سے زیادہ بری چیز یہ ہے کہ انسان کا بغیر ایمان کے مرنا۔انسان کا اعمال صالحہ کے بغیر مرنا‘انسان کا توبہ کی فرصت کے بغیر مرنا‘انسان کااللّٰہ تعالی سے دل لگائے بغیر مرنا‘انسان کااسلام پر زندگی گزارے بغیر مرنا‘انسان کواس حالت میں مرنا کہ تم اللّٰہ کو ناپسند ہو،لوگوں کے حق کھاکر اوراللہ کی مخلوق کو ناراض کرنا یہ سب سے بری چیز ہے اللہ ہم سب کاخاتمہ ایمان پر کرے ہمیں لوگوں سے اچھاسلوک اور خدمتگار کرنے والا بنائے۔