نوجوان ساتھ دیں ملک کی تقدیر بدل دیں گے‘ محمد فائق شاہ

Published: 04-12-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان)ملک میں گروہی سیاست اور علاقائی سوچ کو ختم کرنے کیلئے سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں‘ ملک گیر سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے‘اداروں کے خلاف الگ الگ محاذ اور عوام کو تقسیم کرنا ریاست کیلئے نیک شگون نہیں ہے‘ معاشی اور معاشرتی ترقی کے راستے محدودہوں گے‘ امن ترقی پارٹی پورے ملک کیلئے تحریک اتحاد‘ امن اور انصاف ہے‘امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی تحریک پورے ملک کے اتحاد، امن اور ترقی کیلئے ہے ا گروہی اور علاقائی سیاست کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں نوجوان ساتھ دیں ملک کی تقدیر بدل دیں گے‘ انہوں نے کہا کہ گروہی اور علاقائی سیاست کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے‘ تاکہ ریاست اور معیشت ترقی کر سکے‘ا گروہی سیاست ریاست کے لئے نیک شگون نہیں ہے‘ توانائیاں اور کوششیں رائیگاں جائیں گی‘ انہوں نے کہا کہ مذہبی اور علاقائی جماعتیں الگ الگ قومی دھارے میں شامل ہو کر کردار ادا کریں، یہاں الگ الگ ٹولیاں، پریشر گروپ، عوام کو تقسیم کرنا ریاست کے لئے خطرناک ہے، اقتدار کی لالچ اور رسہ کشی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک قومی سیاست کو فروغ نہیں دیا جائے گا۔ جمہوریت عوام کے لیے نہیں ہوگی‘ اور جمہور کو طاقت نہیں دی جائے گا نظام میں بہتری نہیں آئے گی‘ عوام کی رائے‘ ووٹ اور فیصلے کو اہمیت نہ دینا جمہوریت نہیں ہے‘ اس سے مسلسل خلا پیدا ہو رہا ہے محمد فائق شاہ نے کہا کہ جب تک الیکشن کمیشن‘ الیکشن کے نظام میں اصلاحات نہیں لائی جاتیں حقیقی جمہوریت نہیں آئے گی‘ تمام فیصلے عوام کے مفاد میں کرنے ہوں گے امن ترقی پارٹی عوام کو حکمرانی دینے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
 

اشتہارات