ججز تعیناتی سے پہلے واضح رولز بنائے جائیں، جسٹس منصور علی شاہ کا خط

Published: 05-12-2024

Cinque Terre

سپریم کورٹ، اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کو بھی خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ججز تعیناتی سے پہلے واضح رولز بنائے جائیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے رولز بنائے بغیر ججز تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ججز تعیناتی سے پہلے واضح رولز بنائے جائیں، ججز تعیناتی کیلئے واضح پالیسی اور معیار بنانا ضروری ہے۔خط میں کہا گیا کہ ججز تعیناتی پر رولز بنانے والی کمیٹی کی سربراہی کر چکا ہوں، ججز کی تعیناتی سے متعلق رولز کا پیمانہ طے کیا گیا تھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ججز کی قابلیت، سمجھ بوجھ، ابلاغ اور ورک لوڈ منیجمنٹ کی صلاحیت کو رولز میں شامل کیا جانا تھا، آرٹیکل 175 اے کے مطابق ابھی تک رولز بنائے ہی نہیں گئے۔

اشتہارات