عمر ایوب پر مختلف شہروں میں مقدمات، بتایا نہیں جارہا کون سے مقدمات ہیں، فیصل چوہدری

Published: 05-12-2024

Cinque Terre

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمر ایوب پر مختلف شہروں میں مقدمات ہیں، پتہ ہی نہیں لگ رہا نہ بتایا جارہا ہے کون سے مقدمات ہیں۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس کو عدالتی احکامات دکھائے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ راجہ بشارت سمیت سب کی حفاظتی ضمانت ہوئی ہے۔ عمر ایوب، راجہ بشارت، احمد چٹھہ، عظیم اللّٰہ اور راجہ ماجد کو حراست میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو حراست میں رکھا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کوئی سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے مقدمات ہیں۔ پتہ ہی نہیں لگ رہا نہ بتایا جارہا ہے کون سے مقدمات ہیں۔

اشتہارات