ترک صدر اور سیکریٹری جنرل اقوم متحدہ کا شام کی صورتحال پر رابطہ

Published: 05-12-2024

Cinque Terre

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ انقرہ سے ترک صدارتی دفتر کے مطابق ترک صدر اور اقوم متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان شام کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ، شام کی کشیدہ صورتحال کو پُرامن بنانے کےلیے کام کر رہا ہے۔ شامی حکومت کو کشیدہ صورتحال کا سیاسی حل نکالنا چاہیے۔ ترک صدر نے کہا ترکیہ شامی شہریوں کی حفاظت کے لیے سیاسی تصفیے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔صدر طیب اردوان نے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد کو ملک میں جاری خانہ جنگی کا فوری حل نکالنا چاہیے۔

اشتہارات