نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی غزہ جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششیں تیز

Published: 05-12-2024

Cinque Terre

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کے نامزد ایلچی برائے مشرق وسطیٰ ،اسٹیووٹکوف نے قطری اور اسرائیلی وزرائے اعظم سے نومبر میں ملاقات کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ٹرمپ کے نامزد ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ ان کی حلف برداری سے قبل غزہ و اسرائیل کی جنگ بندی کا معاہدہ چاہتے ہیں۔امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کے نامزد ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف سے رابطے میں نہیں ہیں۔امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ بائیڈن ٹیم نے ٹرمپ کی ٹیم کو غزہ مذاکرات سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، لیکن دونوں فریق براہِ راست ایک ساتھ کام نہیں کر رہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیو وٹکوف 20جنوری کو ٹرمپ کی حلف برداری سےقبل جنگ بندی معاہدہ چاہتے ہیں۔

اشتہارات