Published: 06-12-2024
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہو گی۔ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے بجائے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹو نیشن فارمولا دیا ہے۔پاکستان نے نیوٹرل وینیو پر بھارت سے 3 ملکی سیریز کھیلنے کی شرط بھی عائد کی، بھارت سہ فریقی سیریز کرانے کا مطالبہ منظور نہیں کرے گا۔آئی سی سی اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کا امکان ہے، بھارت کے تین لیگ میچز، ایک سیمی فائنل اور فائنل دوسری جگہ ہوں گے، دوسری جگہ یو اے ای ہونے کا امکان ہے۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماڈل تسلیم کے لیے 4 سے 5 شرائط رکھی ہیں، پاکستان کی شرائط منظور کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ براڈ کاسٹرز کو ان شرائط سے اتفاق نہیں وہ بھی مخالفت کریں گے، آج کی میٹنگ میں ہائبرڈ ماڈل چیمپئنز ٹرافی کرانے کی منظوری دی جائے گی۔دوسری جانب پی سی بی کے ذرائع نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہے۔