Published: 08-12-2024
جھنگ (چوہدری بلال خان)تصادم اور اقتدار کا جگھڑا جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے، جمہوریت اور جمہور کا کوئی تعلق نہیں رہا، ذاتیات کا کھیل ہے/، امن ترقی پارٹی یہ نورا کشتی ختم کروانا چاہتی ہیپاکستان اور عوام کی خاطر سب ایک ھو جائیں، انصاف کے راستے میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، آئی ایم ایف اور حکمرانوں کے قول و فعل میں تضاد عوام میں میں مزید نفرت کا باعث بن رہا ہے، امن ترقی پارٹی غریبوں پر ظالمانہ ٹیکسوں کی مذمت کرتی ہے، محمد فائق شاہ امن ترقی پارٹی نوجوانوں کی تحریک اور انصاف کی جدوجہد کا نام ہے، ھم انصاف کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ان خیالات کا اظہار امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے نوجوانوں اور ماہرین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور جمہور کا تعلق توڑ کر ذاتیات اور شخصیات میں اقتدار کی بندر بانٹ نے نظام تباہ کر دیا، ھم اداروں اور سیاستدانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان اور عوام کے لیے ایک ھو جائیں اور نورا کشتی ختم کرکے عوام کو اختیار، ریلیف اور انصاف دیں، شخصیات میں ھیرو شپ نہ بانٹیں، نہ مفادات کے لیے امن کو تباہ کریں، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے سربراہ، اور پاکستانی حکمرانوں کے مختلف بیانات، موقف نے عوام میں مزید نفرتوں کا آغاز کر دیا ہے، ھم غریبوں پر ظالمانہ ٹیکسوں کی مذمت کرتے ہیں اس ظلم کو برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن پسند لوگوں کو اکسایا جا رہا ہے اندرونی اور بیرونی دشمن مسلسل عدم استحکام پیدا کر ریے ہیں فوری اقدامات کیے جائیں سیکورٹی کا سخت نیٹ ورک اور عوام میں اعتماد پیدا کیا جائے حکومت خیبرپختونخوا بالکل ناکام ھے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے جا رہے، انہوں نے کہا کہ تیرہ سال تحریک انصاف نے حکومت کر لی ہے خیبرپختونخوا میں تبدیلی کہاں گئی، روزگار اور کاروبار کہاں گیا؟ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کی عدلیہ کے خلاف بیانات کو بھی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کو کمزور کرنا ن لیگ نے شروع کیا، اقربا پروری اور ذاتی مفادات کے لیے پورا ڈھانچہ متاثر کیا اب انہیں شکوہ نہیں ھونا چاھئے، ن لیگ کو بہت ریلیف ملا ھے، سب نے باری باری ریلیف لیا سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے تاریخی اور قانونی اور آئینی اعتبار سے بالکل درست ہیں، ھم ان فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں، سیاست میں مخالفت برائے مخالفت کی غیر جمہوری اور غیر اخلاقی اور غیر قانونی طرزِ عمل نے اداروں کی ساکھ کو مجروح کیا، عدلیہ توہین عدالت کا نوٹس لے اور عوام کے مفادات میں انصاف پر مبنی فیصلے تیز کر دے امن ترقی پارٹی انصاف کے راستے میں رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی