تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں: ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر

Published: 08-12-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ خواتین کالج جھنگ سٹی کے دورہ کے دوران کیا۔اس موقع پر کالج انتظامیہ اور دیگر ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کالج میں ملٹی پزپز ہال سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور کالج میں بہتری کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے کالج میں جاری منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے چناب لائبریری میں دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا اور لائبریری میں سٹوڈنٹس سے بھی ملاقات کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آدھیوال اور گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول چک جنوبی کا دورہ کیا۔انہوں نے سکولوں میں بہتری کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ لیا اور کلاس رومز میں طلباؤ طالبات سے ملاقات کی اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔
 

اشتہارات