ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا ڈسٹرکٹ جیل کا تفصیلی دورہ

Published: 08-12-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ جیل کا تفصیلی دورہ کیا۔جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اندورن جیل خواتین وارڈ،کمپیوٹر لیب، گودام، کچن اسیران، ہسپتال اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران قیدی مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کے حوالہ سے فراہم کردہ سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر کو جیل میں سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل کے کچن،اسیران، خواتین وارڈ، نوعمر اسیران وارڈ میں مسائل دریافت کئے۔انہوں نے ملاقاتیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور بحالی مرکز میں قیدیوں کی اخلاقی تربیت و تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق قیدیوں / اسیران کو سہولیات و مراعات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

اشتہارات