Published: 08-12-2024
گجرات (رپورٹ: سلیمان علی بٹ سے) گوجرانوالہ سے بھلوال آنے والی مسافر وین کو گجرات روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 7 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا گوجرانوالہ سے بھلوال آنے والی مسافر وین گجرات روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والے ڈمپر نے ٹکر مار دی جس سے وین میں سوار 7. مسافر 25 سالہ فرید، اسکی بیوی 24 سالہ زونیرہ، 30 سالہ میاں محمد خالد، 40 سالہ غلام حسین، 30 سالہ محمد عثمان، 18 سالہ ابراہیم، اور 25 سالہ محمد رمضان زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کردیاگیا ہے حادثہ کے باعث مسافر وین سے گیس کی لیکج شروع ہو گئی تھی تاہم مسافر بڑے نقصان سے بچ گئے، سر پر چوٹ لگنے والے مریضوں کو ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے