Published: 08-12-2024
مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر)مریدکے پریس کلب کے چیئرمین راناالطاف اورنائب صدرمحمدوقاربابرکی جانب سے پی پی 139 سے ضمنی انتخاب جیتنے پر مسلم لیگ ن کے رانا طاہر اقبال کو مبارک باد اوربھرپور اعتماد کرنے پر شیخوپورہ کے عوام سے اظہارِ تشکر۔تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 139 سے ضمنی انتخاب جیتنے پرمریدکے پریس کلب کے چیئرمین راناالطاف اورنائب صدرمحمدوقاربابر نے مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم پی اے رانا طاہر اقبال وفاقی وزیر صنعت وپیداوارراناتنویرحسین ایم این اے رانا احمدعتیق انور اورانکی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا طاہر کی واضح اکثریت سے کامیابی عوام کی محبت اور بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔ عوام جان چکے ہیں کہ ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں ہی طے ہو گا۔