Published: 10-12-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری کی قیادت میں قحبہ خانہ پر چھاپہ، نائیکہ سمیت رنگ رلیاں مناتا جوڑا گرفتار، تین ملزمان فرار ھونے میں کامیاب، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر فرحان حنیف کو مخبری ھوئی کہ بھکر روڈ اٹھارہ ہزاری کے قریب تصور بتول نامی خاتون قحبہ خانہ چلا رہی ھے اس وقت بھی کچھ افراد اڈے پر موجود ھے اطلاع ملتے ہی ایچ ایس او مہر اخلاق نول نے لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر چھاپہ مار کاروائی کی۔ دوران ریڈ گھر تین ملزمان خالد محمود کمار،صابر مجاور، ثمر جھبیل عقبی دروازے سے فرار ھونے میں کامیاب ھو گ? جبکہ نائیکہ اور ایک مرد وخواتین موقع پر گرفتار کر لیے گئے گرفتار نوجوان کا نام علی حیدر معلوم ھوا ھے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج لیا اور فرار ھونے والے ملزمان کی تلاش جاری ھے اس دوران ایس ایچ او مہر اخلاق نول کا کہنا تھا کہ اپنے علاقہ میں کوئی بھی غیرقانونی کام نہیں ھونے دیا جاے گا اور مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جاے گی۔