Published: 10-12-2024
مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر)دن دیہاڑے نامور صحافی مریدکے پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سمیت دو افراد کو صدر تھانہ کے علاقہ کٹھیالہ ورکاں اور راوی ریان میں گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ملزمان فرار پولیس گرفتار کرنے میں ناکام صحافیوں میں تشویش کی لہر ملزمان فوری گرفتار نہ کئیے گئے تو احتجاج کیا جائیگا صحافیوں نے میٹنگ طلب کر لی آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا تفصیل کیمطابق معروف صحافی کرم الہی کو دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے رکشہ پر بیٹھے سکول کے بچوں کے ہمراہ گولیاں مار کر زخمی کر دیا بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے بچوں اور اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا دوسری جانب راوی ریان کے قریب شریف پور کے رہائشی حنیف نامی شخص پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا دونوں واقعات تھانہ صدر کی حدود میں پیش آئے ہیں صدر پولیس ملزمان گرفتار کرنے میں تاحال بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے اشتہاری ملزمان دندناتے پھرتے ہیں اسلحہ کی دوکانوں پر اسلحہ کی بے دریغ فروخت نے غیر قانونی پسٹل نوجوان میں اس قدر فروخت کر دئیے ہیں کہ معمولی لڑائی پر نوجوان اسلحہ تان لیتے اور ہوائی فائرنگ اور مضروب کرنا شغل بنا لیا ہے صحافی کی مضروبی نے صحافیوں میں تشویش کی لہر قائم کر دی ہے صحافیوں کا کہنا ہیکہ اگر صحافی کرم الہی کے ملزمان فوری گرفتار نہ کئے گئے تو احتجاج کی کال دی جائے گی مذکورہ معاملات پر صحافی تنظیموں نے اجلاس طلب کر لیا ہے