ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا پتنگ بازی کے روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن‘ ٹیمیں تشکیل

Published: 10-12-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف) پولیس نے شہر میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے سخت کریک ڈان کا فیصلہ کرلیا، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے شہر میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی پی او جھنگ نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل سے انہیں دور رکھیں۔شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ پتنگ فروشوں سے متعلق بذریعہ 15 پولیس کو اطلاع دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ڈی پی او نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کے دوران دھاتی ڈور کے استعمال کی وجہ سے سینکڑوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور ہزاروں پتنگ باز چھتوں سے گر کر معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں۔شہری اپنی چھتوں کو بھی پتنگ بازی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں،بصورت دیگر پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او نے مزید کہا ہے کہ پتنگ بازی نہ صرف ایک جان لیوا کھیل ہے بلکہ یہ ایک جرم ہے۔
 

اشتہارات