چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی چوہدری طارق سبحانی کاڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر‘ممبر صوبائی اسمبلی کرنل ر غضنفر عباس قریشی کے ہمراہ اراضی

Published: 10-12-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی چوہدری طارق سبحانی نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ممبر صوبائی اسمبلی کرنل ر غضنفر عباس قریشی کے ہمراہ پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اراضی ریکارڈ سنٹر جھنگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے انچارج و سٹاف کی حاضری سمیت نام کے ٹیگز، واٹر کولر کی دستیابی، صفائی ستھرائی، ان باکس میں زیر التوا درخواستیں، شکایت فون بوتھ اور دیگر ضروری سہولیات کو چیک کیا اور اراضی ریکارڈ کے سلسلہ میں آئے ہوئے سائلین سے بھی استفسار کیا اور اراضی ریکارڈ سنٹر کی سروسز بارے فیڈ بیک لیا۔ چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی چوہدری طارق سبحانی نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ اراضی ریکارڈ سینٹر میں سائلین کی سہولت کیلئے بہترین سروس کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور انہیں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تا کہ لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں شہریوں کو درپیش غیر ضروری رکاوٹوں اور مسائل کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ تمام عملہ محنت اور لگن کیساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور یہاں آنیوالے شہریوں سے خوش اخلاقی کیساتھ پیش اور انکے مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔
 

اشتہارات