Published: 11-12-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)ایس ایچ او تھانہ پولیس منگلا خالد بشیر کا تگڑا کھڑاک‘ میرپور پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والا بابر الطاف ڈرامائی انداز میں گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپور چوہدری سجاد حسین ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت ایس میرپور راجہ عامر شہزاد نوابی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شیخ عبدالرحمن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ منگلا خالد بشیر کی ہمراہ نفری نوید عاطف ایس آئی‘ شکیل احمد آئی ایچ سی مسعود شاہ ڈی ایف سی امجد شاہ عدنان رضا راجہ جبار ظہیر عباس نثار شاہ کے کاروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش و چور و ڈکیت بابر ولد الطاف حسین اور علی حسن ولد الطاف حسین اقوام راجپوت ساکنان مہاجر کالونی چترپڑی کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 4 عدد پستول جن میں 2 عدد پستول 30بور ایک ریوالور 32 بور آیک پستول میگا رؤف مع 5 عدد میگزین 24 دانہ روند زندہ برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع عوام علاقہ نے پولیس کی کارروائی پر خراج تحسین کیا۔