Published: 11-12-2024
جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)جھنگ:سیکریٹری یونین کونسل ستیانہ نے صفائی کی مد میں خزانہ سرکار کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں۔ عوامی مطالبہ تحصیل جھنگ کی یونین کونسل ستیانہ کے سیکریٹری نے صفائی کی مد میں خزانہ سرکار کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا مگر علاقے میں ایک ٹکے کی صفائی ستھرائی نہ ہوئی ہے ڈپٹی کمشنر جھنگ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جھنگ خود وزٹ کر لیں یا اپنا نمائندہ بھیج کر اس بات کی تصدیق کر لیں ثبوت کے طور پر علاقے کی چند تصاویر خبر کے ساتھ منسلک ہیں جن سے بخوبی صفائی ستھرائی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ مزید عوامی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس یونین کونسل کا پچھلے تین سال کا اعلیٰ سطحی آڈٹ کروایا جائے کہ یونین کونسل ستیانہ کو کتنے فنڈ الاٹ کیے گئے تھے اور وہ کہاں کہاں پر خرچ کیے گئے ہیں مزید مطالبہ ہے کہ اس یونین کونسل نے خزانہ سرکار میں کتنی آمدن کر کے جمع کروائی ہے اسکا بھی حساب کتاب چیک کیا جائے۔