Published: 12-12-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ٹھارہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور پیارے دوست نے برطانیہ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے اپنے والدین اور آبائی گاؤں کا نام روشن کر دیا۔۔برطانیہ میں ڈڈیال کے نواحی علاقے ٹھارہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان چوہدری سہیل نے(یو۔کے) کی معروف یونیورسٹی نوٹنگھم ٹرینٹ سے ماسٹر ڈگری انٹرنیشنل ریلشینز کی ڈگری حاصل کر لی۔یاد رہے کہ چوہدری سہیل کا تعلق ڈڈیال کے خطہ سے ہے۔برطانیہ میں جہاں دیگر لوگوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں سے بڑا نام کمایا وہی پر ڈڈیال کی دھرتی سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے ڈڈیال سے تعلق رکھنے والے بے شمار #نوجوانوں جہاں مختلف شعبوں میں ڈگریاں حاصل کی وہی پر ڈڈیال کے علاقے ٹھارہ سے تعلق رکھنے والے چوہدری سہیل نے (M.A IR)میں ڈگری حاصل کرکہ اپنے والدین اور علاقے کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا۔پیارے دوست کا کہنا ہے کہ میں اپنی کامیابی اپنے #والدین کے نام کرتا ہوں میری کامیابی والدین کی وجہ سے اور اساتذہ کی دعاؤں اور دوستوں کی محبتوں سے ممکن ہوئی ہے، دعا ہے کہ اللّہ پاک میرے ویر کو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب کرئے اور لمبی زندگی دے