Published: 12-12-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف) ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر ڈی ایس پی اٹھارہ ہزاری محمد شاہد محمود گجر کی زیر نگرانی میں پولیس تھانہ کوٹ شاکر کی منشیات فروشوں کے خلاف بہت بڑی کاروائی تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ شاکر کے نڈر اور دلیر پولیس افیسر کرائم فائٹر ایس ایچ او مہر محمد اسلم نول کی سربراہی میں اے ایس آئی امیر عباس خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبری پر کروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش وقار نامی ملزم سے4430 گرام چرس برآمد کر کے حوالات میں بند کر دیا ایس ایچ او تھانہ کوٹ شاکر مہر محمد اسلم نول نے سینئر جرنلسٹ اور کالم نگار مہر محمد ریاض نول سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آ ئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر محمد عثمان انور کی ہدایت اور احکامات کی روشنی میں پنجاب کو منشیات فروشی اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات ہیں جس کیلئے ڈی پی او جھنگ کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی سربراہی میں جھنگ پولیس دن رات کوشاں ہے اور میری کوشش ہوگی کہ تھانہ کوٹ شاکر کے علاقہ کو منشیات فروشی اور کرائم فری بنانا ہے اور میرا مشن ہے کہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنا ہے یہ اس وقت ممکن ہے جب عوام الناس اور میڈیا کا کردار شامل ہوگا۔