استاد پروفیسر عابد محمود عابد کا اعزاز میں سترہویں عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد‘ ایوارڈ سے نوازا

Published: 12-12-2024

Cinque Terre

میرپور (بیورو چیف بلال ظفر نوشاہی سے) آزاد جموں کشمیر کے معروف مزاح نگار شاعر اور گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور شعبہ اردو کے استاد پروفیسر عابد محمود عابد کا اعزاز، سترہویں عالمی اردو کانفرنس منعقدہ کراچی میں انھیں آزاد کشمیر میں اردو ادب کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا علمی ادبی حلقوں کی جانب سے مبارکباد اور خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق اس سال آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی طرف سے سترہویں عالمی اردو کانفرنس (2024) جشن کراچی کے نام سے منعقد کی گئی۔جس میں علم وادب اور فنونِ لطیفہ کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔برطانیہ کی معروف ادبی تنظیم یارک شائیر ادبی فورم کی طرف سے ہر سال ایک پاکستان سے تعلق رکھنے والے اور ایک جموں کشمیر کے شاعر‘ ادیب کو ادبی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔امسال آزاد کشمیر کی معروف علمی ادبی ثقافتی تنظیم تعبیرکی تجویز پر منتخبہ کمیٹی نے آزاد کشمیر سے معروف مزاح نگار شاعر پروفیسر عابد محمود عابد کو قوت لوح قلم اعزاز کے منتخب کیا اور ادارہ تعبیر کے چیئرمین خواجہ خورشید احمد کی موجودگی میں انھیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا.میرپور کی اس سے قبل یہ ایوارڈ پانے والی شخصیات مظہر جاوید حسن، پروفیسر غازی علم دین، ملک بشیر مراد،مختلف علمی ادبی شخصیات ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میرپور فیصل شہزاد، میاں محمد بخش لائبریری میرپور کے سابق ڈائریکٹرز پروفیسر ڈاکٹر قاضی زبیر احمد، پروفیسر عبدالرزاق چوہدری،معروف قلمکار سید شبیر احمد،پروفیسر محمد وارث جرال، مسٹ کے سابق رجسٹرار شبیر احمد جرال، ادبی تنظیموں جموں کشمیر رائٹرز فورم کے صدر ساجد محمود طاہر سیکرٹری جنرل محمد فاروق خان جرال،سیکرٹری نشرواشاعت قاضی عبدالوہاب،بزم آسی کے صدر پروفیسر صغیر آسی، ادبیکا کے صدر محمد فاروق اسیر، سخن کدہ کے صدر ذوالفقار علی اسد، میرپور رائٹرز کلب کے مصطفی جاذب اور علمی ادبی حلقوں سے وابستہ دیگر احباب نے اس اعزاز پر پروفیسر عابد محمود عابد کو مبارکباد دیتے ہوئے مزاحیہ ادب میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
 

اشتہارات