وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی فراہم: تقریب ڈی سی آفس میں انعقاد

Published: 13-12-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی فراہم کئے گئے ٹریکٹرز کاشتکاروں کے حوالے کر دئیے گئے۔ڈی سی آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد بھٹی و ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ،مولانا محمد آصف معاویہ،شرجیل عباس قریشی کی بھی شرکت۔ضلع جھنگ میں 363 کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی ٹریکٹز فراہم کئے گئے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی گرین ٹریکٹر اسکیم کسانوں کی فلاح و بہبود اور زراعت کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا اور کسان برادری کو معاونت فراہم کرنا ہے۔جدید ٹریکٹرز کی فراہمی کے ذریعے کسانوں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور کھیتی باڑی میں محنت اور وقت کی بچت کرنے میں مدد ملے گی۔حکومت ٹریکٹرز کی قیمت پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے، جس سے یہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے زیادہ قابل برداشت بن رہے ہیں۔
 

اشتہارات