Published: 13-12-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)معروف ماہر امراض دل ڈاکٹر مبشر حسن ملک نے نگہت ہسپتال میں بھی اپنی خدمات کا اغاز کر دیا۔مستحق مریضوں کی خدمت میرا شعار ہے۔ ڈاکٹر مبشر حسن ملک معروف کارڈیالوجسٹ (ماہر امراض دل) خوش اخلاق اور ملنسار ڈاکٹر مبشر حسن ملک ایم ڈی کارڈیالوجی (یو ایچ ایس)، سابقہ رجسٹرار فیصل آباد انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی، کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ ماہر امراض (دل، بلڈ پریشر، شوگر، کولیسٹرول، ایکو کارڈیا گرافی، انجو گرافی، انجو پلاسٹی) نے نگہت ہسپتال نزد برجی چوک گوجرہ روڈ جھنگ صدر میں بھی اپنی خدمات کا اغاز کر دیا۔ وہ روزانہ کی بنیاد پر روزنامہ دوپہر 3 سے شام 6 بجے تک مریضوں کا چیک اپ کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ سعید میڈیکل کمپلیکس اینڈ انزلنا کڈنی سنٹر گوجرہ روڈ جھنگ میں روزانہ شام 6 تا رات 9 بجے تک بھی مریضوں کا چیک اپ اور علاج کرتے ہیں۔ ڈاکٹر مبشر ملک جھنگ کے ان چند نوجوان قابل ڈاکٹرز میں شمار کیے جاتے ہیں جو نہ صرف مریضوں کا علاج نہایت خوش اسلوبی سے کرتے ہیں بلکہ مستحق مریضوں کا چیک اپ بھی فری کرتے ہیں۔ ڈاکٹر مبشر حسن ملک کا کہنا تھا کہ سردیوں میں ہلکی پھلکی ورزش روزانہ کی بنیاد پر ضرور کریں تا کہ دل کے امراض سے بچا جا سکے۔ روزانہ 30 منٹ کی واک اور ورزش سے نہ صرف جسم تندرست و توانا رہتا ہے بلکہ موٹاپا میں بھی کمی آتی ہے اور انسان مختلف بیماریوں سے بھی دور رہتا ہے کیونکہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔