پنجابی ادبی تنظیم انجمن اشاعت ادب جھنگ کے زیر اہتمام ماہانہ وار محفل مشاعرہ کا انعقاد

Published: 13-12-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)پنجابی ادبی تنظیم انجمن اشاعت ادب جھنگ کے زیر اہتمام ماہانہ وار محفل مشاعرہ کا انعقاد‘پنجابی ادبی تنظیم (انجمن اشاعت ادب جھنگ) کے زیر اہتمام ماہانہ وار محفل مشاعرہ گزشتہ روز پنجابی ادبی تنظیم انجمن اشاعت ادب جھنگ کے مرکزی دفتر موضع پاتوآنہ میں  منعقد ہوا، اس خوبصورت محفل مشاعرہ کی صدارت اردو زبان کے معروف شاعر محمد ابرہیم عدیل نے کی، اردو و پنجابی کے نامور شاعر سابقہ ڈی ای او جھنگ مہر مستان علی جاوید،صدر ادبی تنظیم آئیدلز جھنگ سید غضنفر ترمذی، معروف پنجابی شاعر عبد الرحمٰن ساجد اور اردو ادب کے نامور شاعر فاروق قادری مہمانان خصوصی کی نشستوں کی زینت بنے، معروف اردو پنجابی استاذ الشعراء محمد اشفاق انجم، نامور شاعر سید طاہر شیرازی اور معروف پنجابی شاعر پروفیسر مختار خان بلوچ نے مہمانان اعزاز کی نشستوں کو رونق بخشی، محفل مشاعرہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے نامور نوجوان شاعر حماد مغل نے کیا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت سید غضنفر ترمذی اور اشفاق انجم نے حاصل کی، ضلع جھنگ کے معروف شعرائے کرام عمر دراز حاشر، صابر چوہدری، مقصود عادل، مزمل رضا تسکین، حماد مغل اور نسیم عباس کاشف سمیت تمام شعرائکرام نے اپنا اپنا کلام پیش کرکے سامعین سے خوب داد سمیٹی محفل مشاعرہ کے نظامت اور میزبانی کے فرائض فراست علی ضامن پاتوآنہ نے انجام دئیے محفل مشاعرہ کے اختتام پر معروف سماجی شخصیت چیئرمین محمدی فاؤنڈیشن شیخ عثمان نے وطن عزیز پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعا کروائی۔
 

اشتہارات