میر پور پولیس کی ماہ نومبر میں شاندار کارکردگی‘ سینکڑوں گرفتاریاں‘ بھاری اسلحہ برآمد‘ ایس ایس پی میر پور خاور علی شوکت کی پریس کانفرنس

Published: 13-12-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے ایس ایس پی میرپور آفس میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ  میرپورسیکٹرF-1  میں ایک خاتون کے اندھے قتل میں ملزمان گرفتار،آلہ قتل، برآمدسیکٹر E-1اور دھانگلی روڈ پرہونے والی ڈکیتی کے ملزمان بھی گرفتار،مال مسروقہ برآمد، نانگی میں اقدام قتل کے مقدمہ میں بھی ملزمان گرفتار آلہ ضرر برآمد کیا۔ خاور علی شوکت  ایس ایس پی میرپور نے ایدیشنل ایس پی میرپور راجہ عامر نوابی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مورخہ26-11-24کو سیکٹر F-1محلہ شیخاں میں ایک خاتوں مسماۃ عظمت بی بی کو نا معلوم ملزمان قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ تھو تھال نے واقعہ کی اطلاع کے بعد نعش کو تحت ضابطہ قبضہ پولیس میں لے کر ضروری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نا معلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور جدید سائیٹفک بنیادوں پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے 02کس ملزمان ۱۔محمد اشفاق ولد عبدالمجید قوم کمانہ ساکن یارے والا P/Oنو ر شاہ چک نمبر65GDتحصیل و ضلع ساہیوال ۲۔محمد فریاد چوہدری ولد عبد الکریم چوہدری قوم گجر ساکن کھجورلہ P/Oخاص تحصیل کھوئی رٹہ ضلع کوٹلی کو ٹریس و گرفتار کر کے آلہ قتل اون دستہ کی برآمدگی کی گئی ہے۔ جبکہ مورخہ01-12-24کو سیکٹر E-1بی بلاک میں 03کس  نامعلوم اشخاص نے اسلحہ کی نوک پر عبدالغفور ملک اور ان کی اہلیہ سے دو کڑے اور بالیاں طلائی وزنی08تولے اور رقم نقدی کل مالیتی تقریباً22لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھو تھال نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے03کس نا معلوم ملزمان شہزاد احمد ولد محمد انور قوم مسلم شیخ‘محمد عثمان ولدمحمد امین قوم موچی ساکن چڑی گیلاں تحصیل و ضلع گوجرانوالہ،غلام نبی ولد خان بہادر قوم گوجر ساکن ملکانہ کیل تحصیل شاردہ ضلع نیلم حال چڑی گیلاں گوجرانوالہ کوگرفتار کر کے مال مسروقہ کی برآمدگی کی گئی اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ آتشیں پستول 30بور معہ میگزین و 05دانہ روند ملزم محمد عثمان کے قبضہ سے برآمد کیا گیا۔اسی طرح ایک اور واقعہ میں مورخہ07-11-24کو مسمی ظہور احمد ولد زین محمدساکن ایبٹ آباد حال منڈی موڑ راولپنڈی جو کہ کار نمبر LXB-7643از قسم مہران کو بطور ٹیکسی راولپنڈی ایریا میں چلاتاہے۔ بوقت 10:00بجے رات تین نو جوان لڑکے ڈڈیال زمان چوک میں آنے کے لیے مبلغ 9ہزار روپے میں بک کیا۔ جب بوقت 03:00بجے رات بمقام پھاگلیاں موڑویران جگہ پہنچے تو جیکٹ / ٹراؤزر والے لڑکے نے ڈرائیور ظہور احمد پر پستول تان کر گولی مارنے کی دھمکی دے کر گاڑی روک لی اور اسے    ہورا مکا کرنا شروع کردیااور 03ہوائی فائر کرتے ہوئے گاڑی مہران کار اور رقم نقدی 17500/-زبر دستی چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع   پا کر پولیس تھانہ ڈڈیال نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے انس شبیر ولد شبیر احمد ساکن پھگواٹی ضلع کوٹلی مبین رفیق ولد محمد رفیق ساکن جندروٹ ضلع کوٹلی، امتیاز عزیز ولد محمد عزیز ساکن مظفر آباد کو ٹریس / گرفتار کر کے کار معہ رقم نقدی کل مالیتی 08لاکھ روپے واردات میں استعمال ہونے والا پستول 30بور ملزم انس شبیر سے برآمد کر لیا۔ جبکہ مورخہ08-11-24کو حدود تھانہ سٹی میرپور مسمی شیراز بشیر ولد محمد بشیر ساکن کشمیر ٹاؤن چتر پڑی جو چتر پڑی سے اپنی کار نمبر ATW-884از قسم ہنڈا سوک پر سوار ہوکر علامہ اقبال روڈ کے باہر مین روڈ پر گاڑی کھڑی کر کے JSبینک کے اندر ATMاستعمال کرنے گیا۔جب مذکور واپس گاڑی کے قریب آیا تو بوقت 04:55دن ایک ہنڈا موٹر سائیکل STK-1625برنگ سیاہ آیا جس کو مسمی جہانگیر کفایت چلا رہا تھا۔ جبکہ پیچھے ابو بکر بیٹھا ہوا تھا۔ نے مسمی شیراز بشیر پر بہ نیت قتل سیدھے فائر کیے جو اس کو دائیں اور بائیں پٹ پر لگے اور موقع سے فرار ہو گئے۔ وقوع کے بعد فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان جہانگیرکفایت ولد کفایت اللہ،ابو بکر ولد محمد سلیم ساکنان قلعہ دیدار سنگھ ضلع گوجرانوالہ کو گرفتار کرکے ملزم ابو بکر سے آلہ ضرر پستول 30بور معہ میگزین و 09دانہ روند برآمد کیے گئے جبکہ دیگر اعانتی ملزمان محمد بشیر صدیقی ولد عبدالرحمن، عارف گوجر ولد میر محمد، اعجاز قریشی ساکنان قلعہ دیدار سنگھ کی تلاش جاری ہے۔ جن کی گرفتار ی کے لیے بذریعہ محکمہ داخلہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ مورخہ13 -10-24کوشکیل احمد ولد فتح محمد ساکن رٹہ ڈڈیال معہ اپنے دیگر فیملی بیوی ہمشیرہ و بیٹیوں کے ساتھ اسلام گڑھ شادی سے واپس ڈڈیال جا رہا تھا کہ جب بمقام ایسر نزد عیشا ماربل بوقت09:40بجے رات پہنچا تو اچانک کیری ڈبے کا ویل جام ہو گیاکہ اس دوران دو اشخاص موٹر سائیکل CD-70پر آئے۔جنہو ں نے پستول تان لیا اور اس سے ایک عدد موبائل فون از قسم سونی و رقم نقدی 7000روپے اس کی بیوی نازمین سے 12000روپے بھابھی شکیلہ سے03عدد کانٹے طلائی۔ رقم نقدی 5000روپے اور 02ہمشیرگان سے رقم نقدی37000/-روپے، دو عدد طلائی کانٹے ایک عدد انگوٹھی کل مالیتی 325000/-روپے جبراً چھین کر فرار ہو گئے۔مقدمہ میں 03کس ملزمان محمد شبیر ولد محمد امین ساکن بروٹیاں،بلال ولد عزیز، مسماۃ رفعت ملائکہ دختر وزیر حسین زوجہ آفتاب علی ساکنان پنیال چکسواری کوٹریس و گرفتار کرکے مال مسروقہ 325000/-روپے کی برآمدگی کی گئی ہے۔ 01کس ملزم واصف عرف امجد ساکن پنیام چکسواری کی تلاش جاری ہے  اور گزشتہ 03ماہ کے دوران منشیات کے 99 مقدمات بخلاف144ملزمان درج رجسٹر کیے گئے جن میں 1633بوتل،524لیٹرشراب، 19کلو 118گرام چرس، 03کلو 103گرام ہیروئن، 230گرام آئس،  تقریباً02کلوسکنک برآمد کی گئی ہے اور اسلحہ ناجائز کے39مقدمات بخلاف 39 ملزمان درج رجسٹر کے گئے جن سے 34پستول، 20رائفل، 01کلاشنکوف،744روند،150کارتوس، 58میگزین برآمد کیے گئے ہیں اور اس دوران 161مجرمان اشتہاری، مفروران مقدمات کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔ ضلع میرپور پر امن خطہ ہے۔جہاں جرائم پیشہ عناصر کی کوئی جگہ نہ ہے۔پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ آئندہ بھی ضلع میرپور کی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی ضابطہ عمل میں لاتی رہے گی۔
 

اشتہارات