Published: 15-12-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) سجاد حسین ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور اور ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔ تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کی بڑی کارروائی۔ 700 بوتل اور112 لیٹر شراب برآمد شراب تیاری اور پیکنگ کا سامان لیبل مارکے‘ ڈھکن‘ بوتلیں‘ فلیور،سینس برآمد ملزم گرفتار‘ سردار اکمل شریف DSP صدرمقام کی زیر نگرانی، محمد شہزاد چوہدری انسپکٹر SHO تھانہ پولیس سٹی کوٹلی بمعہ آفیسران س نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم فیصل نوید ساکن چھاؤنی ڈھنگروٹ کو ٹلی کو گرفتار کرکے ملزم کے رہائشی مکان سے *700 بوتل اور 112 لیٹر اعلی کوالٹی شراب اور شراب کی تیاری اور پیکنگ میں استعمال ہونے والے آلات، شراب کے مختلف لیبل مارکے، ڈھکن، بوتلیں، فلیور، سینس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔