ڈپٹی کمشنر‘ ڈی پی او کا ڈسٹرکٹ ہیڈ ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح

Published: 15-12-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا اور پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو پولیو مرض سے بچاؤ کے دو قطرے پلائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور سمیت محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک جاری رہے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران پانچ لاکھ 81 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،2343 ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ پولیس کے نوجوان پولیو ٹیموں کے ہمراہ سکیورٹی ڈیوٹی کریں گے،پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے انتظامی اقدامات بارے محکمہ صحت کے افسران سے بریفنگ لی۔ 
 

اشتہارات