Published: 15-12-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے چوکی مکھیانہ میں کھلی کچہری۔ کھلی کچہری میں سائلین نے فرداً فرداً اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں جنکے فوری اور موثر حل کیلئے ڈی پی او نے پولیس افسران کو احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پولیس کے ویژن کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت چوکی مکھیانہ میں کھلی کچہری۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے شکایات پیش کیں جنکے فوری اور موثر حل کیلئے ڈی پی او نے پولیس افسران کو احکامات جاری کئے۔ شہریوں نے کھلی کچہری میں پولیس کی کارکردگی پر اعتماد کا بھی اظہار کیا۔ ڈی پی او کی طرف سے عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ٹھیکری پہرے کو فعال رکھا جائے۔ منشیات فروشوں کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ جرائم کے خاتمے کیلئے جھنگ پولیس موثر کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی پی او نے جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات قائم رکھنے پر بھی زور دیا۔