Published: 15-12-2024
گجرات (چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری 6ملزمان گرفتار، 1 کلو سے زائد چرس‘ رائفل 12بور اور 3عدد پسٹل 30بور برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر صغیر احمدنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزملان میں 1۔ احسان اللہ 2۔ مجاہد اقبال شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1170گرام چرس برآمد کر لی گئی۔،ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی SIیاسیر احمدنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ قیصرمقبول سے رائفل 12بور 2۔ شاہزیب سے پسٹل 30بور 3۔ ارسلان علی سے پسٹل 30بور برآمد کر لی گئی۔ جبکہ ایس ایچ او تھانہ منگوال SI محمد انورنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار عمران افضل کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔