Published: 17-12-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)شہدائے پولیس کے اہلخانہ کیلئے خصوصی رہائشی منصوبہ، شہداء کالونی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیاڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ اور خرم شہزاد اے ڈی سی جی کے ہمراہ شہداء کالونی منصوبے کا افتتاح کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور، ممبران امن کمیٹی، سول سوسائٹی اور دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے، شہداء کالونی کے تعمیراتی کام کو پائیداری اور معیار کیساتھ جلد مکمل کر لیا جائے گا، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی شہداء کے خاندانوں کیلئے رہائشی منصوبے کے آغاز پر دلی مسرت ہو رہی ہے۔