Published: 17-12-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم پہلے روز جاری رہی۔2343 پولیو ٹیمیں گھر گھر پولیو ویکسین پلارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پولیو مہم کی کڑی نگرانی کریں، ٹیموں کی ورکنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیں اورمختلف علاقوں کا دورہ کرکے پولیو ویکسین پلانے کی تصدیق کیلئے بچوں کی انگلیوں پرنشانات بھی چیک کریں۔بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا سو فیصد ٹارگٹ مکمل کریں۔مہم کے اختتام تک اہداف کے حصول کے لئے کمربستہ رہیں اور کارکردگی رپورٹ سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے دو قطرے ہر صورت پلوائیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وہ از خودمختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ٹیموں کی موجودگی، ویکسی نیشن ریکارڈ سمیت وہاں موجود افراد ودیگر راہ گیروں سے پولیو ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیں گے۔ مزید برآں پولیو مہم کے پہلے روزمحکمہ صحت کے افسران نے ٹیموں کی نگرانی کیلئے فیلڈوزٹس کئے اور مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بچوں کو پولیو قطرے پلائے۔