18 ہزاری سنگین مقدمہ میں ملوث زیر حراست ملزم تھانہ 18 ہزاری پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا

Published: 17-12-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف) 18 ہزاری سنگین مقدمہ میں ملوث زیر حراست ملزم تھانہ 18 ہزاری پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ 18 ہزاری پولیس ملازمین مقدمہ نمبر 1063/24  کے مشہور زمانہ مُنشیات فروش ملزم اختر علی ولد سکندر قوم علی کھنانہ سیال سکنہ بیلہ علی کھنانہ حویلی بہادر شاہ جو کہ منشیات فروشی کے اس  مقدمہ میں نامزد  ملزم تھا کو متعلقہ تھانہ کی پولیس لیکر عدالت سے پیشی کے بعد اس کا ریمانڈ لیکر واپس تھانہ 18 ہزاری واپس جا رہی تھی کہ ہیڈ تریموں پر پولیس ملازمین کے مچھلی کھانے کے درمیان پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا  ڈی. ایس. پی 18 ہزاری کے ایک بیان کے مطابق ملزم اختر علی علی کھنانہ سیال کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دینے کے بعد ملزم کے تعاقب میں روانہ کر دی گئی ہیں اور انشااللہ ملزم کو  آیندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ دوسری جانب تھانہ 18 ہزاری پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے دن رات مختلف جگوں پر مسلسل چھاپے مار رہی ہے  ایک دوسری اطلاع کیمطابق مُلزم اختر علی ولد سکندر اس مقدمہ کے علاوہ اور بھی ایک دو مقدمات میں ملوث ہے اور ضلع کے مختلف تھانوں کو  انتہائی مطلوب ہے اور تاحال فرار ہے اور ابھی آخری خبریں آنے تک اس کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
 

اشتہارات