Published: 18-12-2024
گجرات (چوہدری نصیر افضل سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے داخلی و خارجی راستوں اور اہم مقامات پر ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت روکنے اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی کے لیے سرپرائز ناکہ بندیاں، موثر گشت، اور الرٹ ڈیوٹی یقینی بنائی جا رہی ہے۔سرکل افسران اور ایس ایچ اوز خود ناکہ بندی اور چیکنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔عوام الناس ناکہ بندی اور چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔آپ کی حفاظت، ہماری ذمہ داری!