Published: 18-12-2024
جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)بچوں کے تحفظ کیلئے جھنگ پولیس سرگرم، آگاہی سیمینارز کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے‘ انچارج ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سب انسپکٹر فضہ رخ نے گرلز ہائی سکول جھنگ صدر میں بچوں کو چائلڈ ابیوز کے حوالے سے آگاہی دی بچوں کو انکی ذاتی حدود کا ادراک دلانے اور غیر محفوظ صورتحال میں ردعمل دینے کے بارے میں آگاہی دی گئی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی طرف سے چائلڈ ابیوز کے حوالے سے آگاہی مہم کو سراہا جارہا ہے۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلا جھجک اپنے بچوں کو برے لمس کا شعور دیں، بچوں کو بڑوں کا ادب سکھایا جائے لیکن غلط بات پر انکار کی تربیت اور حوصلہ بھی دیا جائے، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس بچوں کے تحفظ کیلئے غیر معمولی اقدامات عمل میں لا رہی ہے،