چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام

Published: 18-12-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف) چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان کے اعزاز میں پرائیویٹ سکول اونرز ایسوسی ایشن جھنگ کی جانب سے ایپل سکول سسٹم فیصل اباد روڈ جھنگ میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی صدر سید ماجد زمان، چوہدری غلام نبی، ملک فیاض حسین، ارشاد خان، میر قاسم نیازی، 18 ہزاری کے صدر عمر امجد میو، ممبر بورڈ آف گورنر طاہر فاروق، ملک صدیق، ملک اجمل، فیصل وینس، صدر جھنگ سٹی محمد نوید اور رانا عمر دراز سمیت ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری شریف اختر انصاری اور ایم پی اے بیگم عابدہ بشیر و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری غلام نبی و دیگر نے پیف پارٹنرز کو درپیش مسائل بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پیف پارٹنرز گزشتہ کئی سالوں سے مسائل کا شکار ہیں جس پر چیئرمین پیف نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور تفصیلاً بتایا کہ ہم بہت جلد یہ مسائل حل کر لیں گے جبکہ آنے والا وقت پیف پارٹنرز کیلئے بہترین ٹائم ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف طلباء کیلئے مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ پیف پارٹنرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ شرکاء نے چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر پرائیویٹ سکول اونرز ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کی جانب سے یادداشت بھی پیش کی گئی۔
 

اشتہارات