پولیس نے قتل کے مجرم اشتہاری کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک سے گرفتار کرلیا

Published: 18-12-2024

Cinque Terre

گجرات (چوہدری نصیر افضل سے) پولیس نے قتل کے مجرم اشتہاری کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے2021میں اپنے ساتھی ملزمان سے مل کر ناظم حسین سکنہ ٹبی سینگو کو قتل کر کے لاش ساروکی نہر میں پھینک دی اور بیرون ملک جا کر روپوش ہو گیا تھا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ انسپکٹر مجاہد عباس(ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ گجرات) نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم اشتہاری ندیم افضل ولد محمد افضل قوم گجر سکنہ ٹبی چاند کو ٹریس کرکے انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک دبئی سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
 

اشتہارات