عوامی مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے‘ ڈی پی او صفدر حسین ورک

Published: 18-12-2024

Cinque Terre

گجرات (چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے پبلک اوقات کار میں شہریوں سے ملاقات ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے عوامی مسائل کے حل کے لیے پبلک اوقات کار کے دوران شہریوں سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ڈی سی آفس گجرات میں صبح 10 بجے سے 11:30 بجے تک منعقد ہوئی، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔  ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ پبلک اوقات کار کا مقصد شہریوں کو ان کے مسائل کے حل کے لیے ایک موثر اور فوری پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ سرکاری خدمات میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
 

اشتہارات