ایشین انڈر 14 ٹینس: پاکستان کے حسن عثمانی فائنل میں پہنچ گئے

Published: 20-12-2024

Cinque Terre

جدہ میں جاری ایشین انڈر 14 ٹینس ایونٹ میں پاکستان کے حسن عثمانی  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں سنگلز اور ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں حسن عثمانی نے فلپائنز کے مارکوس لورینزو کو چھ۔صفر اور چھ۔ایک سے شکست دی۔ فائنل میں حسن عثمانی کا مقابلہ ٹاپ سیڈ ترکمانستان کے سلیمان ہودیباردیو سے ہوگا۔سنگلز فائنل کے حریف سلیمان ہودیباردیو ، ڈبلز میں حسن عثمانی کے پارٹنر ہیں، ڈبلز میں حسن اور سلیمان کی جوڑی نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔سیمی فائنل میں حسن اور سلیمان نے فہد سیف اور مارکوس لورینزو کی جوڑی کو سات۔پانچ اور چھ۔دو سے ہرایا۔ڈبلز میں پاک، ترکمانستان جوڑی کا مقابلہ سعودی پیئر انس الزہرانی اور سہیل التاجی الفاروقی سے ہوگا۔

اشتہارات