Published: 20-12-2024
گجرات(چوہدری نصیر افضل کھپیڑانوالہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی دلچسپی کے باعث گجرات کو بطور ڈویژن بحال کر دیا گیا‘حکومت پنجاب نے مجموعی طو رپر انتظامی بنیاد پر صوبے کو 10مختلف ڈویژنوں میں تقسیم کیا ہے‘پنجاب میں 41اضلاع 216 تحصیلیں ہونگی‘ گجرات کی بطور ڈویژن بحالی کے ساتھ گجرات ضلع کو بھی اپ گریڈ کر کے 2نئی تحصیلیں بھی شامل کر دی گئی ہیں قبل ازیں گجرات تحصیل‘ کھاریاں اور سرائے عالمگیر ضلع گجرا ت میں شامل تھیں اب جلالپور جٹاں اورکنجاہ کو بھی تحصیل کا درجہ دیدیا گیا یوں گجرات پانچ تحصیلوں پر مشتمل ہوگا جبکہ گجرات ڈویژن میں منڈی بہاؤالدین‘ حافظ آباد اور وزیراعظم بھی شامل کیے گئے ہیں پنجاب اب راولپنڈی‘ لاہور‘ گوجرانوالہ‘فیصل آباد‘ سرگودھا‘ ملتان‘ ساہیوال‘ ڈیرہ غازی خان‘ بہاولپور اور گجرات ڈویژن پر مشتمل ہوگا‘یہ امر قابل ذکر ہے گجرات ڈویژن کی بحالی کو لیکر حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے کریڈٹ کا دعوی کیا جا رہا ہے۔