صدراتی انتخاب لڑنے کا اعلان؛ جوبائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

 واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے 2024ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا جس پر صدر جوبائیڈن نے بھی سابق صدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024ء کا صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ڈیموکریٹ حکومت نے امریکی ریاست کو اپنی پالیسیوں سے کمزور اور زلیل کردیا۔جس پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے اپنے 4 سالہ دور میں امریکا کو ایک ناکام ریاست بنادیا۔ شدت پسندی کو رواج دیا، امیروں کو فائدہ پہنچایا اور صحت کے نظام کو تباہ کیا۔صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ یہ ٹرمپ ہی تھے جنھوں نے اپنی شکست کو تسلیم کرنے کے بجائے مشتعل ہجوم کو تشدد پر اکسایا جس کے نتیجے میں کانگریس کی عمارت پر حملہ ہوا اور قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔دوسری جانب سابق صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ میں اپنے والد سے بہت پیار کرتی ہوں لیکن ان کی انتخابی مہم چلانے پر میں اپنی نجی زندگی کو ترجیح دوں گی۔واضح رہے کہ امریکا میں ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں حکمراں جماعت سینیٹ میں بمشکل ایک نشست سے برتری حاصل کرپائی ہے اور ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کی ریپبلکن نے 2017 نشستوں سے میدان مارلیا جب کہ حکمراں جماعت 209 نشستوں پر کامیاب ہوسکی۔

اشتہارات