پیرو میں مسافر بردار طیارہ فائر فائٹنگ ٹرک سے ٹکرا گیا؛ ہلاکتیں

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

لیما: جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافر بردار طیارہ رن وے پر ٹیک آف کے دوران آگ بجھانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں موجود دو فائر فائٹرز ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کے دارالحکومت کے بین الااقوامی ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیارہ پرواز بھرنے کے دوران اچانک رن وے پر آجانے والے ایک فائر ٹینکر سے ٹکرا گیا۔تصادم کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ کافی دور جا کر رک گیا۔ طیارے میں سے نکلنے والے کالے دھوئیں کے بادل پورے رن وے پر چھا گئے۔ طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا اور مسافروں کو بحفاظت اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال میں 20 سے زائد مسافروں کو طبی امداد دی گئی جنھیں گہرے زخم آئے تھے جب کہ دیگر 40 کا احتیاطاً معائنہ کیا گیا۔ حادثے میں طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔تاہم طیارہ جس فائر فائٹنگ ٹرک سے ٹکرایا تھا وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور ٹرک میں موجود 2 فائر فائٹرز ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اشتہارات